آصف ہاشمی

آصف ہاشمی کے خلاف بھرتی ریفرنس کا فیصلہ موخر ،سماعت 26جنوری تک ملتوی

لاہور (گلف آن لائن ) احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف بھرتی ریفرنس کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ۔

احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے سماعت کی ۔آصف ہاشمی احتساب عدالت میں پیش ہوئے اورحاضری مکمل کرائی ۔احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف بھرتی ریفرنس کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہاکہ 2ریفرنسز زیر سماعت ہیں ایک کا فیصلہ کردیا تو دوسرے پراس کا اثر پڑے گا ، دونوں کیسز کا ایک ساتھ فیصلہ کریں گے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں