غلام سرور خان

حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، آج کی اپوزیشن ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتی،غلام سرور خان

ٹیکسلا(گلف آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، ملک میں بے یقینی کی کیفیت پھیلائی جا رہی ہے ، ڈیل کے معاملے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، نواز شریف کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے ، نوازشریف جعلی میڈیکل رپورٹ کے ذریعے باہر گئے تھے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف کو برطانیہ کی حکومت بھی پانی نہیں دے رہی ، نواز شریف کو واپس لاکر جیل میں بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ حالیہ منی بجٹ سیشن کے بارے میں سیاسی سنسنی پھیلائی گئی ، کہا گیا یہ ہو ہی نہیں سکتا، بے یقینی پیدا کی گئی ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا آپس میں اتحاد نہیں ہے، آج کی اپوزیشن ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ، اس بار بھی ہمیں کامیابی ہوگی، اپوزیشن غلط ثابت ہوئی ، اپوزیشن کے بارہ لوگ غائب تھے، ان میں دراڑ ہے ،

بھاری اکثریت سے ہم نے قوانین پاس کرائے ، لوگوں کی ملاقاتیں پارلیمنٹ میں ہوتی ہیں،غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ، حکومتی لوگ ملتے ہیں ، پیغام یہ دیا جاتا ہے کہ حکومت جا رہی ہے ، عدم اعتماد لانا ایک آئینی طریقہ کار ہے ، سینٹ میں عدم اعتماد پر شکست کے بعد اپوزیشن کو جرت نہیں ، میڈیا کے ذریعے ایک سنسنی پھیلائی جاتی ہے۔وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مولانا کوئی تاریخ اور بلاول کوئی تاریخ دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں