حکومت

حکومت نے گیس ٹیرف میں اضافے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ درآمدی گیس کی قیمت گھریلو صارفین کے ٹیرف میں شامل کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا جسے اب منظوری کیلئے سینٹ کو بھیجا جائے گا اپنے بیان میں توانائی شعبے کی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ درآمدی گیس کی قیمت کو گھریلو صارفین کے ٹیرف میں شامل کرنے سے انرجی سیکورٹی یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی اصلاحات ہی کے حوالے سے چند ماہ قبل مشترکہ مفادات کونسل نے سستے زرائع سے بجلی پیداواری پلان آئی جی سیپ کی منظوری بھی دی اس پلان کے تحت حکومت صرف مسابقتی بولی کے زریعے ضرورت کے مطابق بجلی پیداواری معاہدے کرے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بھی سابقہ متنازعہ خریداری مشق سے ہٹ کر اہم اصلاحات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں