محمد رضوان

خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے،محمد رضوان کا لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق بیان

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق کہا ہے کہ خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہوگیا جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس انٹرویو میں رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں تاہم اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں