سشمیتا سین

سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لینے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کو بھی گود لینے کی خبروں کی وضاحت کردی۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بچے کو ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔سشمیتا سین نے بتایا کہ جب میں نے اس بچے کو بتایا کہ میڈیا میں اْسے میرے گود لینے کی خبروں کا قیاس کیا جارہا ہے تو اس کا یہ ری ایکشن تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تصویر بچے کی امی سری جایا نے لی ہے۔اب اداکارہ نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں