سعودی عرب

سعودی عرب میں سوشل سکیورٹی کور کے لیے ملازم کی اہلیت کی شرائط

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے ملازمین کے لیے ہجری سال 1443 میں سماجی تحفظ کی نئی شرائط کا اعلان کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نئے گارنٹی پروگرام کے ذریعے فراہم کردہ مالی مدد حاصل کرنے کے لیے متعدد شرائط مقرر کی ہیں جنہیں نئے ملازم کو پورا کرنا ہو گا۔شرائط میں یہ شامل ہے کہ مالی معاونت کے لیے درخواست دینے والا ملازم سعودی شہری ہونا چاہیے۔ مملکت میں مستقل رہائش پذیر ہونا چاہیے۔ البتہ غیر سعودی خاتون جس نے سعودی شہری سے شادی کی ہو، اس شرط سے مستثنی ہے۔اس میں قومیت کی شرط سے ایک ملازم جو بیوہ یا طلاق یافتہ ہے اور اس کے بچے ہیں جن کے پاس سعودی شہریت ہیاور معذور ملازمین جو ٹرانسپورٹ کارڈ ہیں رکھتے ہیں اس سے متثنی ہیں۔

یہ بھی ضروری ہے کہ ملازم کی آمدنی کم از کم پنشن سے کم نہ ہو جو کہ ملازم کے لیے 1100 سعودی ریال کے برابر ہے۔ ملازم کے خاندان کے کسی بھی فرد کے لیے 550 ریال کی رقم دی جائے گی جب کہ ملازم کے پاس کوئی قابل قدر مالی اثاثہ نہ ہو۔شرائط میں مال کے مالک ہونے یا استعمال کرتے وقت ملازم کے انتظامی ضوابط میں موجود تمام شرائط اور معیارات کو پورا کرنا ضروری ہے تاکہ اسے دی گئی مادی امداد کی تقسیم کو بہتر بنایا جا سکے۔

ضمانت سے مستفید ہونے والے کی حیثیت سے متعلق وزارت انسانی وسائل کی تمام شرایط کی تعمیل کرنے بالخصوص سماجی خدمات، صحت کی حیثیت اور تعلیمی حیثیت کا اظہار ضروری ہے۔ملازم سعودی حکومت کے رہائشی مراکز میں نہیں رہے گا۔ اس میں سماجی نگہداشت کے مراکز، اسپتال، صحت کے مراکز، جیلیں اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں