فواد حسن فواد

فواد حسن فوادکی پلازہ فروخت کی اجازت کے حوالے سے محفوظ فیصلہ 17جنوری تک موخر

لاہور(گلف آن لائن ) احتساب عدالت نے فواد حسن فوادکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے پلازہ کی فروخت کی اجازت کے حوالے سے محفوظ کیاگیا فیصلہ 17جنوری تک موخر کردیا ۔

احتساب عدالت نمبر 6کے جج عزیز اللہ کلو نے ریفرنس کی سماعت کی ۔فواد حسن فواد احتساب عدالت پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی ۔فواد حسن فواد نے درخواست میں موقف اپنا رکھا ہے کہ بینکوں سے قرضہ لیکر پلازہ تعمیر کیا ، قرض کی واپسی کیلئے فروخت کرنے کی اجازت دی جائے ۔احتساب عدالت نے پلازہ فروخت کی اجازت کے حوالے سے محفوظ کیاگیا فیصلہ 17جنوری تک موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں