بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اچانک چھوڑنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی کے لیے روہت شرما اور کے ایل راہول کے نام پر غور کیا جارہا ہے،33 سالہ ویرات کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرکے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا تھا۔

سپر اسٹار بیٹر بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، بطور کپتان انہوں نے 68 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 40 میں فتح جبکہ 17 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت روہت اور راہول ہی دو نام ہیں جو بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے ذہن میں آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں