وزیراعلیٰ پنجاب

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اومری کااضافی چارج دے دیاگیا۔واضح رہے کہ مری میں حالیہ برفانی طوفان میں 20 سے زائد شہریوں کی گاڑیوں میں اموات کے بعد پنجاب حکومت نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں