نفیسہ شاہ

آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ،لگتا ہے حکومت خود صدارتی نظام کے شوشے کے پیچھے ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے ملک میں صدارتی نظام کی زیر گردش باتوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ،لگتا ہے حکومت خود صدارتی نظام کے شوشے کے پیچھے ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ گزشتہ تین سال سے تھوڑے عرصے بعد صدارتی نظام نافذ کرنے کی حرکت شروع کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک صدارتی نظام کے معاملے پر عجیب مہم شروع کردی گئی ہے ،مشکوک طریقہ سے سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش اور وی لاگرز پروگرامز کر رہے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ صدارتی نظام کی مہم کے پیچھے کون ہے؟ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے، لگتا ہے حکومت خود صدارتی نظام کے شوشے کے پیچھے ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام تکلیف میں ہے، ملک میں مارچز کا سلسلہ شروع ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ شاید عوام کا اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے صدارتی نظام کی باتیں کی جا رہی ہیں، آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت اس قسم کے حربے بند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں