پیداوارمیں اضافہ

جولائی تانومبرگاڑیوں سمیت11بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ

لاہور(گلف آن لائن )مالی سال 22-2021 کے پہلے 5 ماہ میں گاڑیوں سمیت 11 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.26 فیصد اضافہ ہوا۔ کار سازی کی صنعت 34 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست رہی، جولائی تا نومبر گاڑیوں، جیپ کی پیداوار 90 ہزار 937 یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 53 ہزار 779 گاڑیاں اور جیپیں تیار ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ لیدر مصنوعات، لوہے، اسٹیل، لکڑی اور دواں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا جبکہ موٹرسائیکلز اور بسوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق لوہے اور اسٹیل کی پیداوار 25 فیصد بڑھی جبکہ لیدر مصنوعات اور پیپر بورڈ کی پیداوارمیں 8 فیصد اورکیمیکلز کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ لکڑی، فوڈ بیورجز، دواں اور انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار بھی بڑھ گئی۔کھاد، الیکٹرانکس، ربڑ مصنوعات اور منرل پروڈکٹس کی پیداوار کے لیے مالی سال کے پہلے 5 ماہ اچھے ثابت نہ ہوسکے جبکہ ٹریکٹرز، ٹرکوں اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب بسوں، موٹرسائیکلز، چینی، سیمنٹ، گھی اور ڈیزل انجن کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق صنعتی شعبے کی مجموعی پیداوار گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا نصف ریکارڈ کی گئی البتہ اکتوبر 2021 کے مقابلے نومبر میں صنعتی پیداوار 1.91 فیصد بڑھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں