وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل ہوگا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو وزیر اعظم آفس میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا،کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کیاجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ، پاکستان کی پہلی کلاوڈ پالیسی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کیو ائیرویز پرائیویٹ لیمیٹڈ کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے اجراء ،اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی قومی اسمبلی میں پیش کرنے ،پرسنل ڈیٹا پروڈکشن بل 2022 اورانتہا پسندی کی روک تھام کے ایکٹ 2022 کے نفاذ کی منظوری دی جائیگی۔اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے نئے کنکشن کے لیے رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی کی تجاویز اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

سی ای او ڈریپ کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ پی ایس کیو سی اے کراچی میں ڈپٹی ڈی جی فنانس کی تعیناتی،کابینہ وزارت سیفران کے حوالے سے 1973 کے رولز ا?ف بزنس میں ترمیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری دیگی۔دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے سی ای او کے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ ای سی سی اور لیجیسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔کابینہ کو گذشتہ سال جولائی سے دسمبر تک کے معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں