یمن جیل

یمن جیل پر فضائی حملہ، امریکا کی فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل

صنعا( گلف آن لائن)یمن کی جیل پر فضائی حملے کے بعد امریکا نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایاکہ امریکا نے تمام فریقین سے یمن میں جاری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فریقین اقوامِ متحدہ کی زیرِ قیادت جامع امن عمل میں مکمل طور پر حصہ لیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جیل پر کیے گئے فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری جانب سعودی اتحاد نے یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں