کووڈ ٹیسٹ

جن کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں قرنطینہ کی مدت مکمل اور دو منفی نتائج حاصل کرنے کے بعد 24 جنوری سے ٹریننگ شروع کرسکیں گے

کراچی (گلف آن لائن) ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 سلمان نصیر نے کہا ہے کہ جن افراد کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ ہوٹل میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے اور دو منفی نتائج حاصل کرنے کے بعد 24 جنوری سے ٹریننگ شروع کرسکیں گے۔تفصیلات کیمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پی ایس ایل کیلئے پلیئرز اور آفیشلز کی ہوٹل آمد کے موقع پر ہونیوالی کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں 8 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں جن میں 3 پلیئرزاور 5 سپورٹ اسٹاف کے ممبران شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 سلمان نصیرکے مطابق ہوٹل آمد پر 250 افراد کے کووڈ ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 8 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

سلمان نصیر کے مطابق ان 8 میں3 پلیئرز اور 5 سپورٹ اسٹاف کے ممبران شامل ہیں جن کو آئیسو لیٹ کردیا گیا ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق ان تمام افراد کے ہوٹل پہنچنے سے 48گھنٹے قبل لیے جانے والے ٹیسٹس منفی رہے تھے۔سلمان نصیر نے کہا کہ جن افراد کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ ہوٹل میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے اور دو منفی نتائج حاصل کرنے کے بعد 24 جنوری سے ٹریننگ شروع کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نے ببل کی تشکیل سے ایک ہفتہ قبل ہی ہوٹل اسٹاف کی کووڈ ٹیسٹنگ کرائی تھی جن افراد کینتائج مثبت آئے وہ گھر میں آئیسولیٹ ہیں۔ سلمان نصیر نے کہا کہ جس غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے اس میں کووڈ کیسز سامنے آئیں گے مگر پی سی بی نے 27 جنوری سے 27 فروری تک ایونٹ مکمل کرانے کے لیے مربوط پروٹوکولز بنارکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں