انٹر بینک

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر گر گئی

کراچی(گلف آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر گر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.15روپے سے بڑھ کر176.40روپے اور قیمت فروخت176.30روپے سے بڑھ کر176.60روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178.80روپے سے بڑھ کر179روپے اور قیمت فروخت179.30روپے سے بڑھ کر 179.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت201.50روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 238روپے اور قیمت فروخت241روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں