حارث رؤف

ابتدائی کیرئیر میں بھارتی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیا، حارث رؤف کا انکشاف

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ نیٹ بولنگ کے دوران مایہ ناز بھارتی کرکٹرز نے اْن کی حوصلہ افزائی کی۔حارث رؤف کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے نیٹ بولنگ کے دوران غیر ملکی کرکٹرز کے رویے کے حوالے سے بتایا۔حارث رؤف سے میزبان نے کہا کہ چند برس پہلے تک آپ نیٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو بولنگ کررہے تھے، اور آج آپ انہی کھلاڑیوں کی وکٹیں گراتے ہیں۔کیرئیر کے ابردائی دنوں پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ سڈنی میں ، میں بھارتی کرکٹرز کا نیٹ بولر تھا، اور میں نے تب ہی بھارتی کھلاڑیوں کو کہہ دیا تھا کہ ایک دن میں انٹرنیشنل لیول پر بھی آپ کو بولنگ کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ اْس وقت بھارتی کرکٹرز ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول نے کہا تھا کہ آپ انٹرنیشل کرکٹ میں بہت جلد کھیلیں گے۔حارث رؤف کا بتانا تھا کہ بھارتی کرکٹرز نے ابتدائی دنوں میں اْن کی بہت حوصلہ افزائی کی۔حارث رؤف نے کہا کہ اب جب بھارتی کرکٹرز کا سامنا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں مجھ سے ہوا تو انہوں نے ماضی کی تمام باتیں یاد کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں