ہمایوں اختر خان

وزیر اعظم عمران خان کا چین کا دورہ تعلقات میںمزید مضبوطی کا باعث بنے گا’ ہمایوں اختر خان

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا چین کا دورہ تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا ،دونوں ممالک نے بنیادی قومی مفادات کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے،پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے کہ جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن خطے میں تزویراتی توازن کو برقرار رکھنے پر منحصر ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے ترقی کی نئی منازل طے ہوں گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی گیم چینچر منصوبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتوں کو یہ منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا ۔ پاکستانی قوم پر عزم ہے کہ ہم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو اپنے حصار میں لے کر مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا آنے والے دنوں میں چین کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید پائیدار اور مضبوط بنانے کا سبب بنے گا ۔

چین اور اس کی قیادت کے وژن کے قائل ہیں ،چین کا کروڑوں کی تعداد میں عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کاوژن قابل تقلید ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے روابط عالمی و علاقائی پیش ہائے رفت کے اتار و چڑھا سے قطع نظرآزمودہ اور ہمہ وقت ہیں،چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں جسے ہمہ جہت سیاسی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کی پاکستانی قیادت اور پوری قوم معترف ہے ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں