شہزادہ اینڈریو

شہزادہ اینڈریو کے کیس میں ملکہ برطانیہ سے بھی سوالات ہوں گے

لندن (گلف آن لائن)ملکہ الزبتھ دوئم سے ان کے بیٹے شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کے کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی یا نہیں اس حوالے سے کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے مداح اس حوالے سے اب تک تشویش میں مبتلا تھے کہ کیا ملکہ بر طانیہ کو بھی اپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو کے کیس میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔ شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون ورجینیا رابرٹس کے وکیل ڈیوڈ بوائز کیس سے متعلق لندن میں شہزادے سے پوچھ گچھ کریں گے۔ ڈیوڈ بوائز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہورجینیا رابرٹس اس کیس میں خود کو اور دیگر متاثرین کے الزامات کو ثابت کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس کیس میں کسی بھی ایسی صورتحال پر اکتفا نہیں کرنا چاہتے جس میں کسی نے صرف ایک چیک دیا اور جان چھڑوالی۔ان کا کہنا تھاکہ اگر شہزادہ اینڈریو اپنے پچھلے بیان پر قائم رہتے ہیں کہ وہ کسی ورجینیا رابرٹس نامی خاتون کو نہیں جانتے اور نہ ہی کبھی ملے ہیں اور اس حوالے سے جو تصاویر سامنے آئی ہیں وہ جعلی ہیں تو وہ معاملات کو صرف اس بیان کی بنیاد پر طے نہیں کریں گے۔

وکیل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ملکہ برطانیہ یا شہزادہ اینڈریو کی بیٹی سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں مالی معاہدہ کرکے معاملے کو عدالت کے باہر ہی نمٹانے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں