چین اور پاکستان

چین و پاکستانی قیادت کے ما بین سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کے کردار پر اتفاق

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) چین اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے رہنماوں کے درمیان بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری مشترکہ تعاون کمیٹی کے اہم کردار پر اتفاق کیا گیا اور معیشت و تجارت، انفراسٹرکچر، صنعتی ترقی، زرعی جدیدیت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور سماجی و عوامی فلاح و بہبود سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پرتپاک استقبال پر چینی رہنماؤں اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور چین کی مستقل ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران، فریقین نے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ،جن میں معیشت ، ٹیکنالوجی، صنعت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، ایرو اسپیس، ویکسین سازی، ڈیجیٹلائزیشن، معیار کاری، آفات کی روک تھام، ثقافت اور کھیل، پیشہ ورانہ تعلیم اور دیگر تعاون کے شعبے شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں