شہباز شریف

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی 10فروری کو عدالت طلبی کا سمن بھجوا دیا گیا

لاہور(گلف آن لائن) عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی 10فروری کو طلبی کا سمن وصول کروا دیا۔

شہبا ز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر نے شہباز شریف کی رہائشگاہ96ایچ ماڈل ٹائون میں 10فروری کو عدالت طلبی کا سمن وصول کرایا جو ان کے ملازمین نے وصول کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں