بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) بیجنگ سرمائی گیمز کے نیوز سنٹر نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ تاحال چین میں 300 ملین سے زائد افراد برفانی کھیلوں میں شریک ہو چکے ہیں۔
قومی شماریات بیورو کے مطابق بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیاب بولی سے لے کر اکتوبر 2021 تک ملک بھر میں برفانی کھیلوں میں حصہ لینے والوں کی تعداد 346 ملین تک پہنچ چکی ہے ، یوں شہریوں کی شراکت کی شرح 24.56 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
محکمہ کھیل کے اہلکار نے کہا کہ چین کی جانب سے “300 ملین لوگوں کو برف کے کھیلوں میں شامل کرنے ” کے ہدف کی تکمیل بیجنگ سرمائی اولمپکس کی اہم ترین میراث ہے۔اسے 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کا پہلا “گولڈ میڈل” کہا جا سکتا ہے ۔چین کی مذکورہ کامیابی نے برف کے کھیلوں کی ترقی کو تیزی سے فروغ دیا ہے اور عالمی سطح پر برفانی کھیلوں اور اس سے متعلق صنعتوں کی بھرپور ترقی کے لیے ایک روشن مستقبل فراہم کیا ہے۔