بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) متعدد ممالک کی میڈیا شخصیات نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو سراہا ہے اور کہا کہ سرمائی اولمپکس بہت کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔
قبرص کے قومی ٹیلی ویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارسٹو دیمو نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے آغاز کے بعد سے، قبرص کے قومی ٹیلی ویژن نے ان کھیلوں کی جامع کوریج کی ہے، جس کا کل دورانیہ تقریباً 60 گھنٹے ہے۔
قبرص کے سرکاری ٹیلی ویژن کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی کوشش سرمائی اولمپکس کے لیے وقف کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اختتامی تقریب بھی بہت کامیاب ہوگی۔ کیونکہ اب تک چین کی طرف سے منعقد ہونے والی بڑی گیمز بہت کامیاب رہی ہیں۔