لاہور (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے اسلام آباد کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل کر لیگ کو خیرباد کہہ دیا جس کے بعد ان کے مداح اداس ہوگئے،اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے راشد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ، قذافی اسٹیڈیم میں موجود خاتون مداح راشد خان کے لیے ایک بینر اٹھائے نظر آئیں۔خاتون کے ہاتھ میں ایک پوسٹر ہے جس پر راشد خان کی تصاویر شائع ہیں ، پوسٹر پر بالی ووڈ کی مشہور فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کا مشہور ڈائیلاگ ‘تسی جارہے ہو تسی نہ جاؤ’ درج تھا۔
بینر پکڑی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس کے بعد خاتون نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میچ میں میرا پوسٹر بہت مقبول ہوا۔ خاتون مداح کی محبت کا جواب راشد خان کی جانب سے بھی دیا گیا جس میں افغان کھلاڑی نے لکھا کہ محبت اور تعاون کے لیے آپ کا بہت شکریہ، انشاء اللہ میں جلد واپس آؤں گا۔واضح رہے کہ راشد خان افغانستان بمقابلہ بنگلادیش کی ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے روانہ ہوئے ہیں جو کہ 23 فروری سے شروع ہورہی ہے۔