اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے یہ ایک اچھی ٹیم ہے ،ہم اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے،آسٹریلوی ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور بھر پورفائٹ کرکے نتائج دیں گے،کپتان کا کام پرفارمنس ہے، لمبے عرصے کی کپتانی کا نہیں سوچا اچھا پرفارم کرنا ترجیح ہے۔بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا اور اچھی تیاری ہے، ہوم سیریزکی اہمیت جانتے ہیں، کراچی اور راولپنڈی میں ٹریننگ پرفوکس کیا، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے، ایک کو کورونا ہوالیکن یہ کھیل کاحصہ ہے۔بابراعظم نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑیوں کا ایک فارمیٹ سے دوسرے میں جانا مشکل نہیں ہوتا۔
قومی کپتان نے کہا کہ فی الحال ٹیم فائنل نہیں، اس حوالے سے صبح وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بس کرکٹ پر فوکس ہے، ٹیم بہترین پرفارمنس دے گی۔انہوں نے کہا کہ آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے یہ ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہم اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، پراعتماد ہوں بھر پورفائٹ کرکے نتائج دیں گے۔
انہوںنے کہاکہ شاہین آفریدی اچھا پرفارم کررہے ہیں،نسیم شاہ، اظہرعلی اورفواد بھی بھرپور فارم میں ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ کپتان کا کام پرفارمنس ہے، لمبے عرصے کی کپتانی کا نہیں سوچا اچھا پرفارم کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تیاری مکمل ہے ہوم کنڈیشن کوبھی استعمال کریں گے۔ بنگلہ دیش والے مومنٹم کولے کرچلیں گے۔ پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم فائنل نہیں صبح وکٹ دیکھ کرفیصلہ کریں گے۔ پیس ضروری ہے لیکن اسپنرز کا کردار بھی اہم ہوتا ہے۔