سنچری

سنچری اسکور کرنے والے امام الحق میچ میں ایک قومی کرکٹر کو مِس کرتے رہے

سڈنی (گلف آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے امام الحق میچ میں ایک قومی کرکٹر کو مِس کرتے رہے،میچ ڈرا ہونے کے بعد امام الحق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پنڈی کے اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے جوش و جذبے کو سراہا۔امام الحق کے ٹوئٹ پر فخر زمان نے کہا کہ کیا بات ہے پارٹنر’ ، جواب میں امام الحق نے کہا کہ انہوں نے فخر کو میچ میں بہت مِس کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 252 رنز بنائے تھے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں