ثناء جاوید

ثناء جاوید کا نامناسب رویہ، انڈسٹری میں ‘بد تمیز’ کہلائی جانے لگیں

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہیں جنہوں نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ڈرامہ ‘خانی’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ثنا ء جاوید آج کل ایک اور مشہور ڈرامہ سیریل ‘اے مشتِ خاک’ میں ایک بھولی بھالی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں اور نئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا پر متعدد شوبز انڈسٹری کی شخصیات اپنے ناگوار تجربات سے متعلق پوسٹس شیئر کر کے اْن کے چھپے دوسرے چہرے سے پردہ اٹھا رہے ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین حیران و پریشان نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں ماڈل فریحہ شیخ نے ثناء جاوید کیخلاف اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا گیا جس کے بعد ثناء کے منفی رویئے کے خلاف پوسٹس کی قطاریں لگ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘بہت سارے فنکاوں کی جانب سے ثناء جاوید کے برے اور منفی رویئے پر بات کرنے کے بعد وہ بھی اپنے برے تجربے پر بات کرنا چاہتی ہیں، وہ محسوس کر رہی ہیں وہ اکیلی ثناء جاوید کے خراب رویے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ اْن کے جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔

‘فریحہ شیخ نے بتایا کہ ثناء جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں اور اْنہیں خصوصی پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا ہے کہ ‘ثناء جاوید نے انہیں نکاح میک اپ کے ٹرائل کیلئے اپنے گھر بلایا تھا اور اْن کے میک اپ کی بد تعریفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں میک ہی نہیں کرنا آتا ہے ، ثناجاوید نے اْنہیں 4 گھنٹوں تک اپنے گھر کا باتھ روم بھی استعمال کرنے سے روکے رکھا، مجبوراً انہوں نے گھر سے باہر قریبی ریستورانٹ میں جا کر باتھ روم کا استعمال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں