الیکشن کمیشن

ڈی آئی جی جواد ڈوگر کی ممکنہ برطرفی کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی جواد ڈوگر کی ممکنہ برطرفی کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم اپریل کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ڈی آئی جی جواد ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی طرف سے شہزادہ مظہر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ درخواست گزار کا تعلق 20 ویں کامن پولیس گروپ سے ہے۔درخواست گزار ایماندار پولیس افسر ہے۔دوران سروس اسکے کردار اور ملازمت پر کسی قسم کا الزام نہیں لگا،اس نے کبھی بھی میڈیا کو کسی قسم کا بیان نہیں دیا،سیاسی بنیادوں پر اسکو بلوچستان ٹرانسفر کر دیا گیا،اس نے اعلی سطح کے پروموشن امتحان میں بھی شرکت کی،اسکو سیاسی بنیادوں پر شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے،اس کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے اس کو ممکنہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے سے روکا جائے،اس کو دیے گئے شوکازنوٹس پر عمل درآمد معطل کیا جائے اور اسکی ممکنہ برطرفی روکنے کا حکم د یاجائے ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں