سینیٹر شیری رحمان

حکومت وزیراعظم کو بچانے کیلئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کیلئے تیار ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم کو بچانے کے لئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کے لئے تیار ہے،حکومت جتنے دن عدم اعتماد میں تاخیر کرے گی اتنے ہی زیادہ ارکان سے محروم ہو گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نااہل سرکار کو معلوم ہو چکا ہے کہ اب ان کے پاس مینڈیٹ نہیں رہا، ان کا منصوبہ اب عدم اعتماد میں تاخیری حربے استعمال کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت وزیراعظم کو بچانے کے لئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء کے اشتعال انگیز بیانات ملک میں انتشار پیدا کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ ارکان قومی اسمبلی کو آرڈیننس کے ذریعے اور ووٹ سے پہلے نااہل کرنے کے منصوبے ماورائے آئین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی تاخیری حربہ اس حکومت کو بکھرنے سے نہیں بچا پائے گا، حکومت جتنے دن عدم اعتماد میں تاخیر کرے گی اتنے ہی زیادہ ارکان سے محروم ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ حکومت مظبوط ہے تو پارلیمان میں اکثریت دکھائے، ماورائے آئین اقدامات اٹھانے، دھاوا بولنے اور دھمکیاں دینے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ عدم اعتماد سے بچ نہیں پائینگے، تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سندھ ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو شخصی ضمانت پر رہا کرا دیا، حکومت کی جانب سے حملہ آوروں کا دفاع قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں