اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے بانی رکن راجہ مصدق خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔پیر کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ راجہ مصدق خان کی رحلت پر افسردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راجہ مصدق خان کا شمار ان سمندر پار پاکستانیوں میں ہوتا تھا جو تب ہمارے قافلے کاحصہ بنے جب میں نے سیاست کے خار زار میں اپنا سفر شروع کیا تھا،میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔