اسماء تاج

اسماء تاج کو قائم مقام پرنسپل نرسنگ کالج سروسز ہسپتال کا چارج مل گیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)اسماء تاج کو قائم مقام پرنسپل نرسنگ کالج سروسز ہسپتال کا چارج مل گیا اور اس ضمن میں پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے باضابطہ احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اسماء تاج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمز، سروسز ہسپتال اور نرسنگ کالج کا مشن، کوالٹی ہیلتھ کئیر و معیاری تعلیم و تربیت ہے جس کو پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کی رہنمائی میں مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ سٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم و تربیت فراہم کی جا سکے اور سروسز ہسپتال آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی اچھی سہولیات کے ساتھ خوشگوار ماحول بھی میسر آسکے۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل سمز نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں ان پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور وہ اپنے فرائض منصبی پوری پیشہ وارانہ لگن اور محنت کے ساتھ سر انجام دے گی اور نرسنگ کالج کی اساتذہ ایک ٹیم کے طور پر اپنی درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیں گی جس سے کالج میں نرسنگ ایجوکیشن کا معیار بلند تر ہونے کے علاوہ نرسنگ کے شعبہ میں سروسز ہسپتال کا نام مزید روشن ہوگا۔اسماء تاج کا کہناہے کہ نرسنگ طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کی غرض سے تعلیم کے ساتھ انہیں موسمی و متعدی امراض کے بارے لیکچرز کو بھی ٹیچنگ شیڈول کا حصہ بنا لیا گیا ہے تاکہ وہ نرسنگ ایجوکیشن کے آغاز سے ہی بیماریوں، بچاؤ اور جدید طریقہ علاج سے آگاہ رہ سکیں۔ اسماء تاج نے کہا کہ اس اقدام سے طالبات نرسز احسن طریقہ سے دکھی انسانیت کی نگہداشت کر سکیں گی جس سے سروسز ہسپتال کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں