بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین میں حیاتیاتی تحفظ کو جامع طور پر مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ایک خوبصورت چین کی تکمیل ہونے والی ہے، جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ میں رضاکارانہ شجرکاری کی سرگرمی میں حصہ لیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے وہ مسلسل 10 سال سے شجرکاری میں حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ نہ صرف ایک خوبصورت چین کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے بلکہ یہ پورے معاشرے ، خاص طور پر نوجوانوں کے دلوں میں ماحولیاتی تحفظ کےبیج بونےکے مترادف بھی ہے۔ ہر ایک کو ماحولیاتی تحفظ پر عمل کرنے اور اس کو فروغ دینے والا بننا چاہیے ، تاکہ ہمارے وطن کا آسمان مزید نیلا ،پہاڑ مزید سبز ، پانی مزید شفاف اور حیاتیاتی ماحول مزید بہتر ہوجائے ۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین میں حیاتیاتی تحفظ کو جامع طور پر مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ایک خوبصورت چین کی تکمیل ہونے والی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے نشاندہی کی کہ حیاتیاتی نظام کے تحفظ اور نیز اس کی بنیادی بہتری کے لیے کثیرالمدتی کوششوں کی ضرورت ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ جنگلات ،پانی ،آمدنی اور خوراک کا ذخیرہ ہیں اور اب یہ “کاربن کا ذخیرہ ” بھی بن چکے ہیں۔چین کے حیاتیاتی تحفظ کا کام اعلی معیاری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، ہمیں نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد کرنا چاہیئے تاکہ پوری دنیا میں ماحولیاتی و موسمیاتی انتظام و انصرام نیز انسان او ر قدرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے مزید کردار ادا کیا جائے۔