فیاض الحسن چوہان

عثمان بزدار نے وزارت اعلی سے استعفی دے کر پی ٹی آئی سے وفا کی، فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے وزارت اعلی سے استعفی دے کر پی ٹی آئی سے وفا کی، وزیر اعظم پاکستان نے بڑی ہمت اور جرات سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جو جنگ لڑی اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔، پاکستان غیرت مند اور خدار لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کے ملازمین کے اکاونٹس سے 16 ارب کی تفصیلات سامنے لایا ہوں، ملک مقصود چپڑاسی کے اکانٹ سے 375 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب نے کہا ہے کہ کاشف امیر کلرک ہے اس کے اکانٹ سے 36 کروڑ نکلے، تنویر الحق کے اکانٹ سے 51 کروڑ نکلے، مسرور انور وغیرہ کئی برسوں تک سی ایم سیکرٹریٹ میں تعینات رہا، کروڑوں روپے اس کے اکاونٹ سے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی امیدوار جو پی ٹی آئی کی سیٹ سے جیتا ہو وہ کسی صورت پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتا، وفاق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ لاگو ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ترین گروپ کے اراکین اسمبلی سے رابطہ ہوا ہے، کوئی بھی ممبر اسمبلی اگر عدم اعتماد کے وقت شریک بھی نہیں ہوتا تو تب بھی نااہل ہے، اگر شریک ہوتا ہے تو پھر بھی نااہل ہے۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب نے کہا ہے کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کے 99 فیصد لوگ چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دیں گے، ایک فیصد سے بات ہو رہی ہے وہ بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی دیں گے، کے پی میں دوسرے مرحلے کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی سیٹیں سب سے زیادہ ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگلے الیکشن میں جیت کی ضمانت صرف پی ٹی آئی ہے، ن لیگ کا ٹکٹ ہارا ہوا ہے، اسرائیلی سفارتکار سے ملنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا، پاکستان کی عوام عمران خان کے علاوہ کسی دوسرے کو ووٹ نہیں دے گی، وفاق میں بھی بہت اچھی امید ہے اور پنجاب میں سارے ناراض دوست ہمارے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں