شہباز گل

چیف سیکیورٹی نے بتایا کہ سنگین تھریٹس ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (گلف آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چیف سیکیورٹی نے بتایا کہ سنگین تھریٹس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ میانوالی کے جلسہ میں بھی حملے کا خدشہ تھا، حکومت اور عمران خان کے خلاف جو پلاننگ ہو رہی تھی وہ سامنے آرہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کافی چیزیں بتائی نہیں جاتی، چیف سیکیورٹی نے بتایا کہ سنگین تریٹ ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی طرف سے قاتلانہ حملے کا خدشہ سنگین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں