پاکستان

پاکستان نے امریکا میں منعقدہ مکالمے میں شرکت سے انکار کردیا

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان نے امریکا میں جمہوریت سے متعلق مکالمے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا میں جمہوریت کے عنوان سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا،

پاکستان سے تین منٹ پر محیط “ریکارڈڈ بیان دینے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا سوال و جواب سیشن میں پاکستان شامل نہیں ہوگا جس پر ہم نے اس مکالمے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشیدگی کے قطعی حامی نہیں، جنگیں معاشی بحرانوں سمیت ہمہ قسم کے مضمرات کا باعث ہوتی ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے اور دنیا پر مرتب ہوتے ہیں، ملک چھوٹے بڑے ہوتے ہیں مگر خود مختاری ،سالمیت عزیز ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں