مہنگائی

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.79 فیصد کا اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

کراچی (گلف آن لائن)ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 10.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی 0.7 فیصد بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 13.9 فیصد پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ مارچ 2021 کے مقابلے میں مارچ 2022 میں مہنگائی 12.72 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2022 کے پہلے کچھ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 10.77 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ ایک ماہ میں چکن 33.63 فیصد، پھل 15.17 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 8.32 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ کوکنگ آئل 5.05 اور گھی49.56 فیصد مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ کوکنگ آئل 48.05 فیصد، دال مسور 38.32 فیصد، سبزیاں 34.92اور پھل 32 فیصد جبکہ چائے، دودھ، مسٹرڈ آئل بھی مہنگے ہوئے ہیں۔ٹماٹر 36.53، انڈے 14.75، گندم 4.89فیصد سستے ہوئے ، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چنے 25.37 فیصد، گوشت 23.68 اور چکن 19.59 فیصد، ہائیڈرو کاربن 78.88 فیصد، موٹر فیول 36.98 فیصد، سالڈ فیول 12.88فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔دوسری جانب مصالحہ جات 2.38 فیصد، گڑ 1.10 فیصد، اٹا 1.08اور چینی 1.02فیصد سستی ہوئی ہے۔دال مونگ 27.11 فیصد، انڈے 20.32 فیصد ، مصالحہ جات 15.41 فیصد، چینی 10.7 فیصد اور آلو 9.49 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں