نمازِتراویح

استنبول،آیا صوفیہ کی مسجد میں88سال بعد نمازِتراویح کی واپسی

استنبول(گلف آن لائن)ترکی کے اعلی مذہبی ادارے نے استنبول کی تاریخی جامع مسجد آیاصوفیہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ نمازتراویح ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے مذہبی عبادات کی نگرانی کے ذمے دار سرکاری ادارے دیانت کے سربراہ علی عرباس نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ مسجد میں اس رمضان میں نماز تراویح کے لیے اہلِ ایمان کا خیرمقدم کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں پہلی نماز ترایح کی امامت کرتے ہوئے اس خوب صورت لمحے کا مشاہدہ کروں گا۔دیانت نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے جمعہ، ہفتہ یا اتوار کوآغاز کی صورت میں پہلی نمازتراویح آیاصوفیہ میں ادا کی جائے گی۔ترکی نے اس مشہور تاریخی عمارت کو،جو پہلے عجائب گھر کے طور پراستعمال ہورہی تھی،2020 میں دوبارہ مسجد میں تبدیل کر دیا تھا، لیکن گذشتہ دوسال کے دوران میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر وہاں نماز تراویح ادا نہیں کی جاسکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں