تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے پیش نظر پارلیمنٹ جانے والے تمام راستے کنٹینر لگاکر سیل کر دئیے گئے

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے پیش نظرانتظامیہ نے پارلیمنٹ کوجانے والے تمام راستہ کنٹینر لگاکر سیل کردیئے ہیں پارلیمنٹ جانے کے لیے صرف ایک راستہ دیاگیا ہے جہاں پر پولیس کی سخت سکیورٹی میں صرف متعلقہ لوگوں کوہی داخل ہونے کی اجازت ہوگی ،سیاسی کارکنان کے ریڈزون میں داخلے پر پابندی ہوگی ،ریڈزون میں پولیس کی مدد کے لیے رینجر اور ایف سی کے دستوں کو بھی تعینات کیا جائے گا ۔

اتوار کو قومی اسمبلی میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے پیش نظر پارلیمنٹ جانے والے تمام راستے کنٹینر لگاکر سیل کردیئے گئے ہیںپارلیمنٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ سے ہی شاہراہ دستورپر داخل ہویاجاسکتاہے جہاں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی ارکان پارلیمنٹ اور متعلقہ لوگوں کوہی داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور غیرمتعلقہ افراد کوداخلے کی اجازت نہیں ہوگی

جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ڈی چوک ،سرینہ ،میرٹ ہوٹل،نادراچوک اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طر ف سے شاہراہ دستور کوجانے والے تمام راستے کنٹینر لگاکر بندکردیئے گئے ہیں ۔ان جگہوں پر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ریڈزون کے اندر پولیس کی مدد کے لیے رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں