عظمیٰ بخاری

پرویزالہی صاحب آپ ماموں بن گئے ہیں‘ آپ کو آخری سیاسی الیکشن میں بری طرح ناکامی کا سر پرائز دیں گے‘‘ عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے حکومت الیکشن نہیں کرا سکتی لیکن الیکشن چوری کر سکتی ہے‘حمزہ شہباز کے وزیراعلی منتخب ہونے سے (ن) لیگ اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے گی‘شہباز کو جہانگیر ترین گروپ کی حمایت حمزہ حاصل ہے‘ پرویزالہی صاحب آپ ماموں بن گئے ہیں‘ آپ کو آخری سیاسی الیکشن میں بری طرح ناکامی کا سر پرائز دیں گے۔ کل عمران خان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلی پنجاب کا انتخاب جب بھی ہو ہم تیار ہیں۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلی منتخب ہونے سے ن لیگ اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے گی۔ جہانگیر ترین گروپ کی حمایت حمزہ شہباز کو حاصل ہے۔ پرویزالہی صاحب آپ ماموں بن گئے ہیں۔

آپ کو آخری سیاسی الیکشن میں بری طرح ناکامی کا سر پرائز دیں گے۔ کل عمران خان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ عمران خان کو ابھی بہت سارے سرپرائز ملیں گے۔حنا پرویز بٹ بولیں وہ بہت خوش ہیں کہ عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے۔ وفاق اور پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ ن آئے گی۔ اگر الیکشن جیت گئے تو ن لیگی خواتین نواز شریف کی شڑٹ پہن کر خوشی منائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں