کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ اْشنا شاہ نے اپنے ہاتھ کی سیاہ رنگت پر ہونے والی تنقید کا انٹرنیٹ صارفین کو کرار جواب دیا ہے۔اداکارہ اْشنا شاہ کی جانب سے بیرون ملک ترکی میں چھٹیاں انجوائے کرتے ہوئے متعدد خوبصورت تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔اْشنا شاہ اپنی اِن تصاویر میں نہایت حسین اور خوش نظر آرہی ہیں، اْشنا شاہ نے ترکی میں آئسکریم کھاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اْن کا صرف ایک ہاتھ اور آئسکریم کون نظر آ رہی ہے۔اْشنا شاہ کی اس تصویر پر کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اْن کا ہاتھ کالا نظر آنے پر تنقید کی گئی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ باکس میں ہاتھ کی سیاہ رنگت سے متعلق اْشنا شاہ کو مشورہ دینا ہے کہ تصویر اپلوڈ کرنے سے قبل آپ اس پر فلٹر ہی لگا لیتی جس سے ہاتھ کی رنگت گوری اور ہاتھ خوبصورت نظر آ تا۔اْشنا شاہ نے اپنے انسٹا اسٹوری پر ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اْن کے کم عقل خاکی جِلد والے پاکستانیوں نے اس پوسٹ پر اْن کے ہاتھ کی گہری رنگت سے متعلق نہایت نا مناسب تبصرے کیے ہیں۔’اْشنا شاہنے لکھا کہ ‘پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ گاڑی چلاتی ہیں اور دھوپ میں بھی چلتی ہیں اسی لئے اْن کے ہاتھ کارنگ براؤن ہے’ ۔
‘دوسری بات یہ کہ وہ ایک براؤن جِلد رکھنے والی لڑکی ہیں، تیسری بات یہ کہ اْن کے براؤن رنگ کے ہاتھ اْن کی گلابی نیل پالش کے ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں، اْنہیں کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ فلٹر کے ذریعے اپنے ہاتھ کو گورا کریں۔’اْشنا شاہ کا مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ‘انگریزوں کی ملازمت سے نکل آئیں، 1947 کو کافی وقت گزر گیا ہے’۔