داعش

خطے میں داعش کے خطرات اب بھی موجود ہیں،امریکی وزیردفاع

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ ویانا مذاکرات کے نتائج سے قطع نظرہم ایران کی دھمکیوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا طویل مدت میں ایران کے میزائل پروگرام سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا اور ایران کے رویے سے اپنی افواج اور اتحادیوں اور شراکت داروں کا دفاع کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ایران خطے میں خطرناک ملیشیا لگا رہا ہے جو امریکی افواج کے لیے خطرہ ہیں۔ خطے میں داعش کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔یوکرین میں پیش رفت پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکا نے روس کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرقی یورپ میں نیٹو کی طاقت کو مضبوط کیا ہے۔ یوکرین پر روسی حملہ بین الاقوامی نظام کے قوانین کے لیے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں