وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ گلف )وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا-قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ میں اپنی پوری قوم کو مبارک با د دینا چاہتاہوں قومی اسمبلی کے سپیکر نے غیر ملکی سازش کے تحت پلان کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو اپنے آئنی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مسترد کر دیاہے ۔

مجھے کل سے اتنے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہاہے ، ساری قوم کے سامنے غداری ہو رہی تھی ،

سازش ہو رہی تھی ، میں ان کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ گھبرانا نہیں ہے ، اللہ اس قوم کو دیکھ رہاہے ، 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا تھا ، اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہو گی ، سپیکر نے اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، جہموری ت میں عوام کے پاس جائیں، عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں