اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہاکہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، حکومت کا مزید دفاع نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔
