فیاض الحسن چوہان

گورنر پنجاب عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اسلیے انہیں برطرف کیاگیا، فیاض الحسن چوہان

لاہور(گلف آن لائن) رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں عہدے سے برطرف کیاگیا،قوم کو ہیجان سے چھٹکارا مل جائے گا جو ڈالر کا کھیل کھیلا گیا، میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کا چہرہ سامنے آ جائے گا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے احتجاج کیا پاکستان کو کسی ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا خط اصلی تھا وگرنہ نیشنل سکیورٹی کونسل اعتراض کرتا۔ تاریخ میں لکھا جائے گا چیری بلاسم اور مقصود چپڑاسی والے کو خط دکھایا تو اس نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔

انہوں نے کہا ہم باوقار پاکستان کی جنگ لڑیں گے نسلیں مانیں گی کہ باپ دادا نے علامہ اقبال اور قائد کے پاکستان کی جنگ لی تھی۔ 63 اے آرٹیکل بتاتا ہے کہ کوئی کسی پارٹی کا منتخب ایم پی اے ایم این اے قطعا برخلاف ووٹ نہیں دے سکتا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا آج پنجاب میں جوڑ توڑ پر اربوں وفاق اور چار دن میں نوٹوں کی بوریاں کھولیں جو قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی، ق لیگ کے لوگوں نے آفر مسترد کیں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔

رکن پنجاب اسمبلی نے کہا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلےاس لئے برطرف کئے گئے۔ اگر ہم خدانخواستہ ناکام ہوتے ہیں تو تمام صوبائی و قومی اسمبلی مستعفی ہوں گے جولائی کے آخر میں اگست کے شروع میں الیکشن ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں