ملک

ملک میں مہنگائی کی شرح 16.79 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی (گلف آن لائن)ادارہ شماریات کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مسلسل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.79 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہروں کی نسبت دیہات میں مہنگائی کا زیادہ زور رہا، مارچ میں مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی۔

ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہروں میں چکن 33.63 فیصد، پھل 15.17 فیصد مہنگے ہوئے۔رواں ہفتے 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 29 روپے 33 پیسے، پیاز 9 روپے 6 پیسے، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں 49 روپے اور گھی کے ٹن میں 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹا کا تھیلا بھی 8 روپے 73 پیسے مہنگا ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے میں آلو، دالیں، دودھ، دہی، چاول، مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں