عمران خان

اختلافات کے باوجود عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں،محمد حفیظ

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ اختلافات کے باوجود بھی وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں۔محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ احترام کے ساتھ، میں تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

اْنہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان سے میرے اختلافات ہیں لیکن ان کے پاکستان کی سالمیت کے موقف پر میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں ایک قابلِ فخر پاکستانی ہوں، بھکاری انتخاب کرنے والے نہیں ہو سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں