سپریم کورٹ

حکومت گرانے کی مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد (گلف آن لائن) حکومت گرانے کی مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ نعیم الحسن نے مبینہ دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے 6 اعتراضات اٹھائے تھے۔اب رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مراسلے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، عالمی سازش کا پتا چلانے کے لیے مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں