کنوینر خالد مقبول صدیقی

سازش ثابت ہوئی تو آپکے ساتھ کھڑے ہوں گے، خالد مقبول

اسلام آباد (گلف آن لائن) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ سازش ثابت ہوئی تو آ پ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر حکومت کے خلاف کوئی بین الاقوامی سازش ہو رہی تھی تو یہ اسے ثابت کرنا تھا ہمیں نہیں، انہیں عدالتی کمیشن تشکیل دے کر جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب عدالتوں کا کام ہے کہ اسے ثابت کرے، اگر آپ صحیح ہوئے تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن اگر جھوٹ ثابت ہوا تو تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عدالتی فیصلہ ہو اور ان کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں