نیپال

نیپال اور بھارت کے درمیاں ریل رابطہ بحال ہو گیا

نئی دہلی(گلف آن لائن)بھارت اور کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع جمہوریہ نیپال کے درمیان ریل گاڑی کا رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔ نیپال بھارت اور چین کے ساتھ تعلقات کو مساوی توازن دینے کی کوشش میں رہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دوبے نے اپنے بڑے ہمسایہ ملک بھارت کا تین روزہ دورہ شروع کر دیا ۔منصبِ وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد شیر بہادر دوبے کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے اور اس کی منزل بھارت دارالحکومت ہے۔ نئی دہلی پہنچ کر انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر خاص طور پر فوکس کیا گیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے ترجیحی بنیاد پر تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ سرحد کے آرپار بسنے والے رشتہ داروں کی ملاقاتوں میں اضافے پر اتفاق بھی کیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مطابق ایسے مناسب اقدامات لوگوں کے آپس کے رابطوں اور میل جول کو مزید بڑھائیں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں نے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے سمجھوتے کو بھی حتمی شکل دی۔نیپالی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات ان ملکوں کی تہذیب اور ثقافت میں گندھی ہوئی ہے اور اس علاقے کے آپس میں میل جول اور روابط قدیمی زمانے سے استوار ہیں۔یپالی وزیر اعظم کے بھارتی دورے کے موقع پر دونوں لیڈروں نے ورچوئل انداز میں بھارت سے نیپال کے لیے ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں