بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان حکومت کے خاتمے کو امید کی کرن قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان حکومت کے خاتمے کو امید کی کرن قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آزاد اور شفاف الیکشن کیلئے دباؤ ڈالنے کے مشن پر نکلے تھے، تحریک عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات اور قبل ازوقت الیکشن چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرنے کے قریب ترتھے تاہم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کو سبوتاژکیا، عمران خان کے اقدام سے ایک اورکمپرومائزڈ الیکشن کی طرف دھکیلاجا رہا رہا ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ امید کی کرن یہ کہ سلیکٹڈچلاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں