شاہدہ منی

جب ہم مستحق لوگوں کی مدد کریں توان کے عزت نفس کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے ‘ شاہدہ منی

لاہور( گلف آن لائن )نامورگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتیں اورنیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے اس لئے ہمیں اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ، صاحب ثروت شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ خدا کی ذات کے دئیے ہوئے میں سے مستحقین کی بھرپور مدد کریں ۔ ایک بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ جب ہم مستحق لوگوں کی مدد کریں تواس چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔

ہمارے دین میں تو یہ حکم ہے کہ اگر کسی کی مدد کی جائے تو ایک ہاتھ سے دیں تو دوسرے ہاتھ کو بھی اس کا پتہ نہ چلے اور جس کی مدد کی جائے اس کی آنکھوں میں بھی نہ دیکھا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان المبارک خدا کی ذات کا مسلمانوں کے لئے خصوصی تحفہ ہے اس لئے جس قدرممکن ہو سکے اس مہینے میں عبادات کے ساتھ لوگوںکی مدد کر کے خدا کی ذات کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں